کرپشن کیخلاف چالانوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا، پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائدنے سندھ حکومت کی جانب سے فوڈ اتھارٹی میں ۔۔
ای چالان کے آغاز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید سسٹمز کا نفاذ یقیناً قابل ستائش ہے ، لیکن اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اپنی ہی صفوں میں موجود کرپشن، غفلت اور عدم توجہی کے خلاف بھی مؤثرکارروائی کا آغاز کرے ۔ سندھ حکومت کرپشن کیخلاف چالانوں کا سلسلہ کب شروع کریگی؟ عوام صرف ٹریفک یا فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان نہیں چاہتے ، بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والے افسران اور متعلقہ محکموں کے خلاف بھی سخت اور شفاف کارروائیاں کی جائیں۔