آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا ۔۔
معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ۔اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طورپر روکنے کی ہدایت کی جس میں مرکزی کردار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا ۔