گلستانِ جوہر میں بجلی کی چوری کے خلاف میگا آپریشن

 گلستانِ جوہر میں بجلی کی چوری  کے خلاف میگا آپریشن

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے بجلی کی چوری کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے گلستانِ جوہر میں 120 سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹائے ، جن کا وزن تقریباً 1,900 کلوگرام تھا۔

اس آپریشن کا خاص فوکس پنک ریزیڈنسی اور راشدی گوٹھ کے علاقوں پر تھا، جہاں غیر قانونی کیبلز کا جال ختم کیا گیا۔ متعلقہ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے یہ مہم چلائی گئی، جس میں وہ کیبلز ہٹائی گئیں جو سالانہ تقریباً 400,000 یونٹس بجلی کے یونٹس اور ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کا سبب بن رہی تھیں۔ہائی لاس فیڈرز گلستانِ جوہر کے مجموعی نیٹ ورک کا ایک چھوٹا حصہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں