نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد اور قتل کے مقدمے کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد اور قتل کے مقدمے کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
دوران سماعت جیل حکام نے ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔ ملزم وکیو کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر عدالت نے نوٹس جاری کردیے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اشوک نے شادی کے بعد بیوی کو شدید جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جو 20 روز کومے میں رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھی۔