ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں،88ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں،88ملزمان گرفتار

کراچی (اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔

 88مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 17مختلف اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 148100 گرام چرس، آئس 372گرام، 24کلو سے زائد گٹکاماوا،16موبائل فونز، 4موٹرسائیکلیں، 14گاڑیاں اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کریمنلز،منشیات فروش، گٹکاماوا فروش،اشتہاری ومفرور اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔تمام گرفتاریاںپولیس کی موثر حکمتِ عملی کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں