شہر کا فائدہ چاہتے ہیں تو یہ سیاسی رسہ کشی ختم کرنی چاہیے ، میئر کراچی

شہر کا فائدہ چاہتے ہیں تو یہ سیاسی رسہ کشی ختم کرنی چاہیے ، میئر کراچی

کراچی(نیوز ایجنسیاں) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ موسم تو سیاسی ہے اس کے اندر گرمی سردی چلتی رہتی ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب کسی کو پیسہ مل رہا ہے تو اس کا حساب ملنا چاہیے ، آج 13 لاکھ روپے ہر یوسی چیئرمین کو ماہانہ فنڈز دیے جا رہے ہیں، شہری گٹر سے ڈھکن چوری کرنے والوں کو روکیں ان کی شکایت کریں، گٹر کے ڈھکن سے متعلق شکایات 1334 پردرج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ سندھو دیش کی بات کرتے ہیں اور نہ کسی اور صوبے کی بات کرتے ہیں، ہم آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، سندھی کلچر ڈے پر جو کچھ ہوا اس پر پولیس نے ایکشن لیا، مہاجر کلچر ڈے پر تعصب اور تفریق کی بات نہ ہونے کی ذمہ داری فاروق ستار پر ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کا فائدہ چاہتے ہیں تو یہ سیاسی رسہ کشی ختم کرنی چاہیے ، کسی کی جان جاتی ہے تو سیاسی جماعت نہیں انسانیت کا نقصان ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں