کے ایم سی کا بڑا ایکشن، گریڈ 18 کا افسر ملازمت سے برطرف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی انتظامیہ نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے گریڈ18 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔۔۔
ویٹرنری سروس ڈپارٹمنٹ کے افسر عمران صدیقی کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کردیا گیا،میئر کی منظوری کے بعد محکمہ ایچ آر ایم نے افسر کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران صدیقی پر انتظامی احکامات نہ ماننے اور طویل غیر حاضری پر سندھ سول سرونٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔13 جنوری 2025 سے غیر حاضر افسر کومیجر پینلٹی سنا دی گئی اور ملازمت ختم کردی گئی ۔