قادری ہاؤس سے گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے قادری ہاؤس پر چھاپے کے دوران گرفتار 9ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
قادری ہاؤس پر چھاپے کے دوران گرفتار9 ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے ۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے کچھ انکشافات ہوئے ہیں اُسکے حوالے سے تفتیش کرنی ہے ، وکیل صفائی نے بتایا کہ جو اسلحہ برامد ہوا اُسکے لائسنس فراہم کردیے ہیں، اسلحہ کے لائسنس کی تصدیق کے لیے جسمانی تحویل ضروری نہیں ہے ۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔