طارق روڈ پر رہائشی ہوٹل میں آتشزدگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہوٹل میں آتشزدگی سے مختلف حصے متاثر، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق طارق روڈ، کرتا گلی کے قریب رہائشی ہوٹل میں آگ لگ گئی۔۔۔
آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل2 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی جنہوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں ہوٹل کے کچن اور دیگر حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔