مولانا ابوالخیر85سال کی عمر میں انتقال کرگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن مولانا ابوالخیر ہفتہ کو 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم بنگلہ دیش کے سابق امیر پروفیسر غلام اعظم کے پاکستان میں دست راست تھے۔۔۔
جبکہ انہوں نے مشرقی پاکستان سے ہجرت کرکے آنے والے خاص طور پر بنگالی برادری میں دوعوت و تربیت اور ان تک تحریک کا پیغام پہنچانے میں بڑا کردار ادا کیا۔مرحوم کا پورا خاندان اقامت دین کی تحریک سے وابستہ ہے ۔ بڑے صاحبزادے ہارون رشید کو صوبائی دفتر کے لیے وقف کردیا تھا۔جن کا چند سال قبل کرونا میں انتقال ہوگیا تھاجبکہ باقی سوگواران میں چار صاحبزادگان مامون الرشید، فضل الرحمان، یوسف ابوالخیر، یونس، چار بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں۔نمازہ جنازہ بیٹے یوسف ابو الخیر کی اقتدا میں اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی ۔