سکھر میں شکار کرکے مارے گئے پرندوں کی پنجاب اسمگلنگ ناکام

سکھر میں شکار کرکے مارے گئے پرندوں کی پنجاب اسمگلنگ ناکام

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شکار کر کے مارے گئے پرندوں کی پنجاب اسمگلنگ ناکام بناکر ملزم عبدالوقار ڈنڈن کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 125 مینا اور 170 جنگلی کبوتر برآمد کئے گئے۔ ابتدائی طور پر ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ غیر قانونی طور پر پرندوں کا شکار کرکے پنجاب سپلائی کرتے ہیں، جو مختلف ہوٹلز پر سوپ وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔ مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد پرندوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں