جیکب آباد:نجی کالج کی پرنسپل کا مزدور پرتشدد، احتجاجاً شاہراہ بلاک

جیکب آباد:نجی کالج کی پرنسپل کا مزدور پرتشدد، احتجاجاً شاہراہ بلاک

عام انسان تحریک کاٹائر جلاکر احتجاج، ایم این اے اعجاز جکھرانی کا راستہ روک لیامحنت کش کواٹھوا کرکالج میں سیکورٹی گارڈز سے تشدد کرانا غنڈہ گردی، مظاہرین

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں کالج پرنسپل کے محنت کش پر تشدد کیخلاف عام انسان تحریک نے روڈ بند کرکے احتجا ج کیا، مظاہرین نے ٹائر جلاکر نعرے لگائے اور ایم این اے کا راستہ بھی روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے محنت کش یاسین لغاری پرمبینہ تشدد کے خلاف عام انسان تحریک کے سید علی شاہ،بلاول لغاری،الطاف میرانی،مجیب کھوسو،عثمان جویو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔

شرکا نے ٹائر جلا کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج کے پرنسپل نے محنت کش کو اٹھوا کر کالج میں سیکورٹی گارڈز کے تشدد کروایا، یہ غنڈہ گردی ہے ،مظاہرین نے ایم این اے اعجاز جکھرانی کا راستہ روک لیا، جس کے بعد اعجاز جکھرانی نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں