حیدر آباد:آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی دیدی
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر حاجی محمد میمن کی زیر صدارت ہوا۔۔۔
جس میں محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے چکیوں اور رولر ملز کے ساتھ ٹریڈرز کو گندم کوٹے میں شامل کرنے پر حیرت کا اظہار کیا گی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رعایتی گندم کے اجرا میں ٹریڈرز کو فوری طور پر علیحدہ کیا جائے ، بصورت دیگر آٹا چکی مالکان احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے اور حیدرآباد میں گندم کے مصنوعی بحران اور آٹت کی قلت کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک سندھ پر عائد ہوگی۔