اردو نظم پر اجلاس کا انعقاد
کراچی (این این آئی)چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز دوسرے سیشن ’’اردو نظم‘‘ کا انعقاد آڈیٹوریم I میں کیا گیا جس کی صدارت افضال احمد سید نے کی۔
اظہارِ خیال کرنے والوں میں تنویر انجم، فراست رضوی، نجیب جمال، سید عامر سہیل، فہیم شناس کاظمی شامل تھے جبکہ سلمان ثروت نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ اس موقع پر صدارتی خطبہ میں افضال احمد سید نے کہاکہ اردو نظم میں معاصر شاعری کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی۔