نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار بچہ جاں بحق

 نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار بچہ جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے کھارادر میں ٹریفک حادثے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کھارادر تھانہ کی حدود میں ٹاور جی آلانا چوک کے قریب پل پر ایک بچہ سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر ماردی،حادثے میں ملوث ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ہے ۔بچہ کی شناخت 12 سالہ لقمان ولد فضل الٰہی سے ہوئی جو آگرہ تاج کالونی کا رہائشی تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں