ایڈیشنل آئی جی کاتبلیغی اجتماع کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجتماع گاہ کے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا متعلقہ پولیس افسران نے انہیں سیکیورٹی پلان اور تعینات نفری سے متعلق بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجتماع کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔