گٹکا،ماوا سپلائی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ سٹی اورعزیزآباد پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے 27.5 کلو گٹکا/ماوا برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت شہزاد عرف راجو اور عبد الرؤف کے ناموں سے ہوئی ہے ،ادھرپولیس نیعزیز آباد سے گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے ملزم زبیرکو گرفتارکرلیا۔