وزیر داخلہ سندھ کا پولیس کی ترقیاتی اسکیموں کے جامع جائزہ کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں محکمہ سندھ پولیس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک اہم اور جامع جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پولیس کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور زیر التواء اسکیموں،فنڈز کے اجراء، درپیش مسائل اور مستقبل کی ضروریات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وزیر داخلہ سندھ کو اے ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔