جیکب آباد میں 2قاتل بھائیوں کو پھانسی دینے کا حکم
ڈسٹرکٹ وسیشن کورٹ میں لال گل، لال بخش پردہرا قتل ثابت، جرمانہ بھی عائد
جیکب آباد (نمائندہ دنیا )دوہرا قتل ثابت ہونے پر دو بھائیوں کو عدالت نے پھانسی کی سزا اور جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شرف الدین شاہ کی عدالت میں دوہرا قتل لال گل اور لال بخش بلیدی پر ثابت ہوا۔ جس پر عدالت نے دونوں مجرموں کو سزائے موت سنا دی، فیصلے کے بعد دونوں مجرموں کو جیل منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ مجرموں نے سیاہ کاری کے الزام میں 4 مئی 2024 کو اپنی بھتیجی اور پڑوسی نوجوان کو قتل کیا تھا، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں کو پھانسی کا فیصلہ سنایا گیا، اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر دونوں مجرمان کو مزید 7،7 سال قید کی سزا اور 5،5 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔