میرپور خاص:ٹاؤن کمیٹی گورچانی کے کونسلروں کے استعفے منظور

میرپور خاص:ٹاؤن کمیٹی گورچانی کے کونسلروں کے استعفے منظور

5کونسلرز کے استعفے گزشتہ سال جون میں منظور ہوئے ، اب منظر عام پرلائے گئے

میرپورخاص (بیورو رپورٹ)ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے پانچ کونسلروں کی جانب سے دیئے گئے استعفے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے منظور کر لیے ، یہ استعفے اگرچہ جون میں منظور کیے گئے تھے ، تاہم اب منظرِ عام پر آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر آف سندھ نے 4 فروری 2025 کو ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے دو جنرل کونسلرز رانا سلیم اختر اور چوہدری منیر احمد آرائیں جبکہ تین مخصوص نشستوں کے کونسلرز منظور معظم رستمانی، ایڈووکیٹ رائچند ہریجن اور خاتون کونسلر شاہدہ اکبر سموں کے استعفے منظور کیے تھے ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن 2 جون 2025 کو ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن سندھ عبدالرؤف سموں کے دستخط سے جاری کیا گیا تھا، جو کہ گزشتہ روز منظرِ عام پر آیا، نوٹیفکیشن سامنے آنے کے بعد کونسلرز اور ٹاؤن انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ، چھ ماہ بعد استعفوں کی منظوری منظر عام پر لانے کے بعد سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں