چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن کی عبوری ضمانت میں توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی عدالت میں گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر۔۔۔
غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ کے مقدمے میں چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کردی۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف عبدالقادر میمن کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے اور یہ مقدمہ گارڈن تھانے میں قائم کیا گیا تھا۔