حفاظتی ٹیکے پروگرام میں ایچ پی وی ویکسین شامل
پروگرام میں بچوں کی 13 بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین ہوگئیہر سال 7 لاکھ لڑکیوں کو ویکسین لگائی جائے گی،ڈائریکٹرحفاظتی ٹیکہ پروگرام
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے صوبے میں لڑکیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کو بچوں کے حفاظتی ٹیکے (ای پی آئی) پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اس پروگرام میں بچوں کی 13 بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین ہوگئی ہے جو صرف 9 سال سے بڑی عمر کی لڑکیوں کو لگائی جائے گی۔ نجی ٹی وی کو بچوں کے حفاظتی ٹیکہ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسران کو جاری ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے روٹین ایمیونائزیشن پروگرام میں ایچ پی وی یکسین کو شامل کرلیا گیا ہے جس میں 9 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسین ای پی آئی کے حفاظتی مراکز میں 9 سال تک کی عمر کی آنے والی بچیوں کو لگائی جائے ۔ڈاکٹر راج کمار نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 3 سال کی ویکسین کے لیے 797 ملین روپے وفاقی حکومت کو دیے ہیں اور ہر سال 7 لاکھ لڑکیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی خریداری وفاقی حکومت کرے گی لیکن اس ویکسین کی خریداری میں حکومت سندھ کے ذمہ 797 ملین روپے آئے ہیں جو حکومت سندھ وفاق کو ادا کرے گی۔