ایس پیز کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
کراچی (اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے ایس پی آصف اور ایس پی منصور علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں محکمہ پولیس کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی،ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی ایسٹ نے ریٹائر ہونے والے افسران کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی دیانت داری، فرض شناسی اور نظم و ضبط کو قابلِ تقلید قرار دیا ۔