سکولوں میں تعطیلات دو ہفتے بڑھائی جائیں،زاہد توصیف

سکولوں میں تعطیلات دو ہفتے بڑھائی جائیں،زاہد توصیف

سخت سردی کے پیش نظر حکومت کو طلبہ کی صحت،بہتری کیلئے فیصلہ کرناہوگا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتہ کی توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری سردی کی شدت کے پیش نظر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید دوہفتے توسیع کی جائے ۔ انہوں نے کہا پنجاب اور دیگر صوبوں میں سکولز اور کالجز جانے والے طلبہ اور انکے والدین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ سخت سردی میں بالخصوص گھر سے سکولز جاتے وقت کمسن بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا حکومتیں سرما کی تعطیلات بڑھا کر تعلیمی حرج کے پیش نظر آئندہ موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی کا شیڈول تیار کر کے بچوں کو سلیبس کی تیاری کرواسکتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں