حیدرآباد :ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کا پنشن روکنے کیخلاف مظاہرہ

حیدرآباد :ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کا پنشن روکنے کیخلاف مظاہرہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)قاسم ٹاؤن میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے ایچ ایم سی کی طرف سے 2ماہ سے پنشن روکے جانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے رحیم بخش سولنگی۔۔۔

 محمد اسلم اور عبدالمجید کی قیادت میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ 2023 سے ایچ ایم سی نے ٹاؤن میونسپل کمیٹی قاسم کے ریٹائرڈ ملازمین کا ریکارڈ اپنے پاس منگوا کر پنشن کی ادائیگی شروع کی تھی۔ 2 ماہ قبل تک پنشن کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا، تاہم 2 ماہ سے بغیر کسی وجہ پنشن روک دی گئی ، جس کے باعث 300 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ ایم سی انتظامیہ کوئی وضاحت دینے کے لیے تیار نہیں ، جبکہ بغیر وجہ پنشن روکے جانے کے باعث اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں