پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار صحافی کی ضمانت

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار صحافی کی ضمانت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی اسلم شاہ کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

سماعت کے دوران صحافی اسلم شاہ کے وکیل نعیم قریشی نے موقف اختیار کیا کہ سب کو معلوم ہے کہ واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی فروخت کیا جا رہا ہے تاہم اس کو رپورٹ کرنے پر صحافی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔پراسیکیوشن کے مطابق صحافی اسلم شاہ کے خلاف واٹر بورڈ کے ایک افسر کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں