بلڑی کریم:ٹرالی سے کچل کر، لوڈنگ کرتے 2نوجوان ہلاک

بلڑی کریم:ٹرالی سے کچل کر، لوڈنگ کرتے 2نوجوان ہلاک

سجاول روڈ پر درویش صفت رمیز رند ڈرائیور کی غفلت سے کچلا گیا، ڈرائیور پر تشددروہڑی، مٹیاری، محراب پور میں مختلف واقعات میں 4اموات، تاجر کا اقدام خودکشی

بلڑی شاہ کریم، اندرون سندھ (نمائندگان) بلڑی شاہ کریم میں ٹرالی تلے کچل کر اور لوڈنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان ہلاک ہوگئے ، جبکہ روہڑی، مٹیاری اور محراب پور میں بھی حادثات وواقعات نے 4 جانیں لے لیں۔ بلڑی شاہ کریم میں ٹرالی کے نیچے آکر 15 سالہ درویش نوجوان رمیز رند موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ شہریوں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے ہوا۔ جسکے بعد مشتعل افراد نے ڈرائیور پر تشدد کیا۔ جبکہ ماروی رائس مل میں ٹریلر پر لوڈنگ کے دوران 28 سالہ نوجوان مزدور مہار ولد پوپٹ خاصخیلی ٹریلر سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ روہڑی میں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے وزن کے لئے قائم سرکاری کانٹے کا نوجوان ملازم 21 سالہ راشد علی سنگھڑ ٹرالر کو روکتے ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور گرفتار کرلیا۔ مٹیاری میں کھنڈو اسٹاپ کے رہائشی کیول بھیل نے مبینہ اپنی ہی برادری کے افراد کی دھمکیوں سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لاش بھٹ شاہ اسپتال منتقل کی گئی۔ ادھر محراب پور میں صحافی کا نوجوان بیٹا اعجاز ڈاہری گردوں کے مرض کے باعث انتقال کرگیا، جبکہ دو روز قبل حادثے میں زخمی گاؤں پکا گھانگرا کا رہائشی نوجوان فاروق علی گھانگروبھی دم توڑ گیا۔ دریں اثنا سود کی عدم ادائیگی، مبینہ دھمکیوں پر مورو موبائل مارکیٹ کے تاجر عبدالرحمن نے خودکشی کی کوشش کی، جس کی حالت نازک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں