گل سینٹر سانحہ افسوسناک، نئے صوبوں کے حامی نہیں، غلام مرتضیٰ جتوئی
محراب پور(نمائندہ دنیا)نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے لنجار ہاؤس جلانے ودیگر مقدمات کی شنوائی کے بعد گفتگو میں کہاکہ آج کل ونڈر بوائے کا چرچا ہے۔
خدا کرے کوئی ونڈر بوائے مل جائے جو ملکی مسائل حل کرسکے۔ نئے صوبوں کا قیام منظور نہیں، ایڈمنسٹریٹر یونٹ اور اضلاع کو مضبوط بنانے کی بات ہوگی تو اسکی حمایت کرینگے۔ کراچی میں گل پلازہ کو لگنے والی آگ افسوسناک سانحہ ہے۔