حکومت سندھ اورعالمی بینک کا مختلف منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق

حکومت سندھ اورعالمی بینک کا مختلف منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریذیڈنٹ عثمان دیون سے اہم ملاقات ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ اور ورلڈ بینک کے درمیان پانی، صحت اور سماجی تحفظ کے منصوبوں پر شراکت مضبوط ہے ۔

اجلاس میں سندھ میں ورلڈ بینک کے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ فیز ون 2026 میں مکمل کیاجائے گا۔اجلاس میں واٹر بورڈ فیز ٹو کے 1.2 ارب ڈالر کے پانی کے منصوبوں پر پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ کے فور آگمین ٹیشن اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر ورلڈ بینک کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔سندھ کے دیہی علاقوں میں اسٹارز واش پروگرام کے تحت واش رومز کی تعمیر جاری ہیں۔ملاقات میں دیہی علاقوں میں صاف پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کے منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیاگیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروجیکٹ کے تحت15 اضلاع میں اسٹنٹنگ کے خاتمے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں