کمانڈر بلڈرز کی تین روزہ سٹی پراپرٹی ایکسپو ختم

کمانڈر بلڈرز کی تین روزہ سٹی پراپرٹی ایکسپو ختم

ایکسپو میں شہریوں کی بھرپور شرکت ، سستے پیکیج سے خوب فائدہ اٹھایاصوبائی وزیر ناصرشاہ، ایم کیوایم رہنمافاروق ستار کی شرکت،کمانڈرذاکر کی ستائش

کراچی(سٹی ڈیسک)کمانڈر بلڈرز کے جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 کا شاندار اختتام ہوگیا۔16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری سٹی پراپرٹی ایکسپو میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور سستے پیکیج سے خوب فائدہ اٹھایا۔ایکسپو میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے شرکت کی اور ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کی محنتوں کو خوب سراہا۔سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج کو دور میں لوگ سستی اور بہترین رہائش چاہتے ہیں جو کمانڈر بلڈر ہی دے سکتا ہے ۔ ہم کمانڈر بلڈر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کو جس چیز کی ضرورت ہوگی ہم ہر وقت حاضر ہونگے ۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر نے موٹر وے پر جنگل میں منگل بنا دیا ہے ،اپنے لوگوں کو سستے پیکیج دینا ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے ، لوگوں کو اس پیکیج سے بڑھ چڑھ کر فائدہ اٹھانا چاہیے ۔چیئرمین ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ تینوں دن بہترین رزلٹ ملا،ہم نے اچھا پیکیج دیا جس سے لوگ بڑی تعداد میں مستفید ہوئے ۔ اپنا گھر بنانا جن لوگوں کا خواب تھا انہوں نے بہترین دلچسپی دکھائی اور سٹی پراپرٹی ایکسپو سے فائدہ بھی اٹھایا۔ڈائریکٹر ایکٹنگ سی ای او کمانڈر سٹی ڈاکٹر تاثیر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کمانڈر انکلیو زہیر آصف نے کہا کہ عام کو آدھی قیمت میں اپارٹمنٹ کی سہولت کمانڈر بلڈر ہی دے سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں