صفورا ٹاؤن کونسل کااجلاس ،پانچ قرار دادیں منظور

صفورا ٹاؤن کونسل کااجلاس ،پانچ قرار دادیں منظور

اجلاس میں ملازمین کی ترقیوں کیلئے ڈیپارٹماراکین کیلئے ٹی اے اینڈ ڈی اے اور رمضان کے حوالے سے کمیٹی کے قیام کی منظوری نٹل پروموشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صفورا ٹاؤن کونسل کا گیارہواں اجلاس وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پانچ قرار دادوں کو منظور کیا گیا۔اراکین کونسل کی کثرت رائے سے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے آٹھویں اور نویں اجلاس کے روداد کی توثیق ،ٹاؤن کی حدود میں مختلف جگہوں کو نام دینے یا نام تبدیل کرنے ،اراکین کونسل کیلئے اجلاس میں شرکت کیلئے ٹی اے اینڈ ڈی اے اور رمضان المبارک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی قرار دادیں منظور کی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین نے کہا کہ اراکین کونسل کی رائے کا احترام کرتے ہیں ،ڈی پی سی تشکیل دے دی گئی ہے امید ہے کہ یہ منصفانہ بنیاد پر کام کرکے ملازمین کو میرٹ پر ترقیاں دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ،ٹی اے اینڈ ڈی اے کے حوالے سے قرار داد پاس کی گء ہے جس کے حامی ہیں کہ اجلاس اٹینڈ کرنے پر اراکین کونسل کو ٹی اے اینڈ ڈی ملنا چاہیئے اس کے قانونی تقاضے دیکھتے ہوئے اسے نافذالعمل کرنے کی کوشش کرینگے ،یہ بات حقیقت ہے کہ ٹاون میں بہت سی جگہیں بغیر نام کے ہیں،لہذا اراکین کونسل سے گزارش ہے کہ وہ نشاندہی کریں تاکہ بے نام جگہوں کو نام دینے کے ساتھ اگر کہیں دوبارہ نام دینے کی ضرورت ہے اسے بھی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نام دیا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں