میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ ہفتہ طلبہ کا آغاز
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام سالانہ ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا۔
بورڈ کی سماعت گاہ میں پہلے مقابلہ انگریزی تقاریر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ میٹرک بورڈ نے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ جات کے رجحان کو فروغ دیا ہے ۔انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا کہ وہ اپنے اسکولوں میں ایسے پروگرام کا انعقاد ضرورکیا کریں اور ہر اسکول طلباء و طالبات کو انگریزی تقاریر کی مشق لازمی کرائیں۔اس موقع پر مہمانان خصوصی سابق چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔