آپریشن ’’غضب للحق‘‘ میں پاک افواج کی کامیابی کیلئے دعاگو، اقلیتی رہنما
مسیحی برادری بہادر افواج، سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی، رومس بھٹیاقلیتیں ملکی سلامتی، خودمختاری واستحکام کے لیے ہر سطح پر متحد اور پرعزم ہیں، گفتگو
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)اقلیتی سماجی رہنما رومس بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی جانب سے افغانستان کیخلاف آپریشن ‘‘غضب للحق’’میں پاک افواج کی کامیابی، سلامتی اور سربلندی کے لیے دعاگو ہے ، مسیحی برادری اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر سطح پر متحد اور پرعزم ہیں اور پاکستان کی مسیحی برادری خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔
پاکستان کی خوشحالی بقا اور سلامتی کے لیے اور بلندیات کے لیے کہ خداوند خدا ہمارے ملک پاکستان میں اسی طرح کامیابیاں اور بلندیاں ملتی رہیں۔ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہر قسم کی جارحیت کا فوری، موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری پہلے بھی ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تھی، اب بھی ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کا پاکستان میں جینا مرنا ہے اور وہ پاکستان کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوگی اور وقت ثابت کردے گا کہ اقلیتی مسیحی برادری بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔