حیدرآباد:سندھ گورنمنٹ پریٹ آباد اسپتال میں بدانتظامی کی شکایات

حیدرآباد:سندھ گورنمنٹ پریٹ آباد اسپتال میں بدانتظامی کی شکایات

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)شہر کا دوسرا بڑا سرکاری ادارہ سندھ گورنمنٹ پریٹ آباد اسپتال میں بدانتظامی کی شکایات عام ہوگئیں، اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات نایاب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صورتحال یہ ہے کہ گلے کے معمولی اور چھوٹے آپریشن کے لیے بھی نہ تو ناک، کان، گلا (ENT) کے ماہر ڈاکٹر موجود ہیں اور نہ ہی آپریشن کے لیے ضروری مشینری دستیاب ہے ۔ اس کے باوجود سالانہ کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہو رہے ہیں، گنجان آبادی والے علاقوں کے مکینوں کے لیے یہ اسپتال ایک اہم سہارا ہونا چاہیے تھا، مگر مریضوں کو معمولی نوعیت کے آپریشن کے لیے بھی سول اسپتال ریفر کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں