گورنر کا بلوچ کلچر ڈے پر خصوصی پیغام

گورنر کا بلوچ کلچر ڈے پر خصوصی پیغام

کراچی (این این آئی)کامران خان ٹیسوری نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر ملک بھر کی بلوچ عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ثقافت ہماری قومی پہچان اور تاریخی ورثہ کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بلوچی روایات، خوبصورت لباس، دلکش موسیقی اور مثالی مہمان نوازی ہماری تہذیبی خوبصورتی کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اس کی ثقافتی رنگا رنگی میں مضمر ہے اور یہی تنوع ہماری اصل طاقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوان تعلیم، ترقی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں بسنے والی بلوچ برادری بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں