چار کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا،کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی نے کامیابی کے ساتھ 28 فروری اور یکم مارچ 2026 کی درمیانی رات کو اسمگل شدہ سامان کی کافی مقدار میں لے جانے والی بس کو روکا۔
یہ کارروائی کلکٹر انفورسمنٹ، کراچی کو موصول ہونے والی مصدقہ انٹیلی جنس پر مبنی تھی۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق DG-945 کے تحت رجسٹرڈ بس کے ذریعے سپاری، انورٹرز، اور کاسمیٹکس کی نقل و حمل کی کوشش کی جانی تھی۔صبح کے تقریباً 05:25 بجے ، کسٹم کی ٹیم نے غنی چورنگی کے قریب بس کو روکا۔ مکمل معائنہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ یہ سامان بڑی چالاکی سے گاڑی کے اندر خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ضبط شدہ اشیاء میں سپاری،انورٹر،صابن، شیونگ بلیڈ،باڈی اسپرے شامل ہیں ، سامان کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے ہے ۔