عوام کے ناپسندیدہ ممالک کے سفارتخانے بند کیے جائیں،شیعہ علما کونسل
کراچی (اسٹاف رپورٹر )شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پیر کی شب کراچی پریس کلب میں علمائے کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے۔
ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ہم رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اعلی اللہ مقامہ کی ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملے میں شہادت پر غم میں ہیں۔نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔10 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ۔ان احتجاج میں اسلام آباد میں 7 ۔گلگت میں 8 اور اسکردو میں 6 افراد شہید ہوئے ہیں۔ہم ان واقعات افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ،یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کسی بھی متاثر کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہتی عوام پر گولیاں چلانے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج کر کے گرفتار کیا جائے ، گرفتار مظاہرین کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں پر مرہم رکھا جائے جائے ۔ زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کا مفت سرکاری علاج کیا جائے ۔ملکی حالات کے پیش نظر پاکستانی عوام کے ناپسندیدہ ممالک کے سفارتخانے بند کیے جائیں،پاکستان فوری پیس بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کرے ۔