نہال ہاشمی کی تعیناتی سندھ میں اچھے نتائج دے گی،پی پی پی رکن اسمبلی

نہال ہاشمی کی تعیناتی سندھ میں اچھے نتائج دے گی،پی پی پی رکن اسمبلی

کراچی (سٹی ڈیسک) پیپلز پارٹی ملیر کے صدر ،ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ نے گورنر سندھ مقرر ہونے پر نہال ہاشمی کو مبارکباد دیتے ہوئے۔۔

 کہا کہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کے وفاقی فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔نہال ہاشمی سینئر ورکر اور عوامی بندے ہیں،ایسے شخص کو گورنر مقرر کرنا جمہوری روایات کی پاسداری ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے مزیدکہا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو پیپلز پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں