ڈاکٹر راحیل محمود میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کے ڈین مقرر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی سفارش پر وزیر اعلیٰ سندھ نے۔۔
پروفیسر ڈاکٹر راحیل محمود الرحمٰن کو فیکلٹی آف سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر راحیل محمود الرحمٰن ممتاز ماہرِ طب اور سینئر ماہرِ تعلیم ہیں۔ انہیں طب، کلینیکل پریکٹس اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے ۔