اسکریپ چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسکریپ چوری میں  ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکریپ چوری میں ملوث3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔۔

گرفتار ملزمان کی شناخت نظر محمد، مظہر علی اور نادر کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کا گروہ اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 15 کلو سلور پلیٹس اور 20 کلو اسٹیل برآمد ہوا۔ملزمان چوری شدہ اسکریپ مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں