ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر 2 گاڑیوں پر گر گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر 2 گاڑیوں پر گر گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ ریس لگاتی بسوں کی وجہ سے پیش آیا ،تیز رفتار بس ٹکرائی تو کنٹینر گاڑیوں پر گرا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود لوگ محفوظ رہے ۔