لاڑکانہ :مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی کرنے والے 2ایجنٹ گرفتار
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے کرائم سرکل لاڑکانہ نے قمبر شہدادکوٹ کے شہر میرو خان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی۔۔
قسطوں کی ادائیگی کے دوران ایجنٹس کی جانب سے بی آئی ایس پی کی رقم میں سے غیرقانونی کٹوتیوں پر چھاپے کے دوران دو ملزموں ساجد علی انصاری اور غلام مصطفیٰ عرف شہریار سولنگی کو ڈیوائس، شناختی کارڈ اور موبائل فونز سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ ملزموں نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔