محراب پور:آتشزدگی واقعہ میں 3گھر خاکستر
محراب پور(نمائندہ دنیا) لاکھا روڈ تھانے کی حدود لنڈو موری کے قریب گاؤں علی مراد لاشاری میں اچانک لگنے والی آگ نے 3 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔۔
آگ لگنے سے اقبال لاشاری، علی مراد لاشاری اور معشوق لاشاری کے گھر جل کر تباہ ہوگئے ۔ متاثرین کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے کے باوجود گاڑی نہیں پہنچ سکی، جس سے گھروں میں رکھا ہوا فرنیچر، عید کے ملبوسات، بستر، صندوق، فرنیچر سمیت تمام قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا اور وہ کھلے آسمان تلے آگئے ہیں، منتخب نمائندے ، ڈپٹی کمشنر ان کی مدد کریں۔