حیدر آباد، رمضان کے آخری عشرے میں بھی بجلی، گیس بند، خالد قادری
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پورا دن بجلی بند اور گیس بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
حیسکو اور سوئی سدرن گیس نے رمضان المبارک میں بھی عوام کو تنگ کرنے کی مشق جاری رکھی۔ حیسکو چیف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے بلا تعطل بجلی وگیس فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔