کنڈیارو پولیس نے 5کلو چرس سمیت ڈیلر عبدالعزیز پٹھان گرفتار کرلیا
کنڈیارو (نمائندہ دنیا)پولیس نے قومی شاہراہ پر امیر پٹرول پمپ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے رہائشی منشیات ڈیلر عبدالجلیل ولد عبدالعزیز پٹھان کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 5 کلو (5000 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ایک ٹویوٹا کار برآمد کرکے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔