کنڈیارو حادثے میں ایک ہلاک، محراب پور میں نوجوان کی خودکشی

کنڈیارو حادثے میں ایک ہلاک، محراب پور میں نوجوان کی خودکشی

گاؤں میر محمد کے سینگار علی نے زہرپیا، کندھر لنک روڈ پرویگن نے موٹرسائیکل کچلیثنا اللہ کی لاش ورثا کے حوالے ، محراب پور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت، نوجوان زخمی

کنڈیارو، محراب پور (نمائندگان)کنڈیارو حادثے میں ایک ہلاک اور محراب پور میں نوجوان نے خودکشی کرلی، جبکہ ڈکیتی میں مزحمت پر نوجوان کو زخمی کردیا گیا۔ کنڈیارو میں کندھر لنک روڈ پر حادثے ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وین کنڈیارو سے ٹھاروشاہ جا رہی تھی کہ سامنے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو رضاکاروں نے لاش کنڈیارو اسپتال منتقل کی،جہاں شناخت ثنائاللہ پنہور کے نام سے ہوئی۔ محراب پور میں کے قریب لاکھا روڈ تھانے کی حدود گاؤں میر محمد سولنگی میں سینگارعلی سولنگی ولد دریا خان سولنگی مرحوم نے بیروزگاری اور گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہوکر گھر میں رکھی ہوئی زہریلی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے ۔ جبکہ اکری تھانے کی حدود میں کرونڈی کے قریب رتڑشاخ پر رہزنوں نے اسلحے کے زور پر شہزاد راجپر سے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں