قصبہ کالونی میں دوماہ سے پانی بند

قصبہ کالونی میں دوماہ سے پانی بند

کراچی (این این آئی) قصبہ کالونی میں گزشتہ دوماہ سے پانی بندہے جس کی وجہ سے مکین شدید پریشانی کاشکارہیں قصبہ کالونی بالخصوص محمد پورمیں کئی سالوں سے پانی کامسئلہ سنگین صورت اختیارکرچکا ہے۔۔۔

 علاقے کے عوام پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں سماجی کارکن مشتاق الرحمن زاہد نے بتایاکہ نئی لائن بچھانے کے باوجودپانی کامسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا پندرہ بیس دن کے بعدمین لائن میں پانی چھوڑ دیاجاتاہے مگر انتہائی کم پریشرکی وجہ سے پانی گھروں تک نہیں پہنچ پاتا پواراعلاقہ خاص طورپرمحمدپورمیں پانی کی شدید قلت ہے گھروں میں پینے اوروضوکرنے کاپانی دستیاب نہیں عوام سخت اذیت کاشکارہیں ۔ مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پرمجبورہیں۔اہل علاقہ نے واٹربورڈحکام سے اپیل کی ہے کہ مین لائن میں پانی کی مقدارکوبڑھاکرپریشرکے ساتھ چھوڑا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں