27رمضان یوم تاسیسِ پاکستان منایا جائے ، اسلم فاروقی

27رمضان یوم تاسیسِ پاکستان منایا جائے ، اسلم فاروقی

کراچی (این این آئی)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی کی زیر صدارت سول سوسائٹی کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد میں 27رمضان یوم تاسیسِ پاکستان سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا گیا۔

 اسلم خان فاروقی نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے صلے میں عطا کیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کے عطا کردہ عظیم انعام وطن پاکستان پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ،ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں بھی دی ہیں لیکن افسوس موجودہ پاکستان اپنے قیام کے مقاصد سے بہت دور ہے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے وطن پاکستان عدل و انصاف کا خون کرنے اور عوام کے بنیادی حقوق غضب کرنے کے لئے نہیں عطا کیا تھا اجلاس میں علامہ مرتضی خان رحمانی، ماسٹر زاہد حسین نے بھی اظہار خیال کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں