مسلم امہ کو اتحاد قائم کرنا ہوگا، مفتی اکرام اللہ

مسلم امہ کو اتحاد قائم کرنا  ہوگا، مفتی اکرام اللہ

کراچی (این این آئی)اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 رمضان المبارک درحقیقت ماہ قرآن ہے اور اس بابرکت مہینے کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنی زندگیوں کو قرآن کریم سے جوڑیں۔ رمضان کو حقیقی معنوں میں ماہ قرآن بنائیں اور کثرت تلاوت کے ذریعے اپنی زبانوں کو ذکرالہی سے تر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی حقیقی قیادت اور رہنمائی دراصل صاحبِ قرآن کے ہاتھ میں ہونی چاہیے کیونکہ قرآن ہی انسانوں کے درمیان عدل و انصاف کے فیصلے کرنے کی اصل بنیاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جن سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل سے دوچار ہے ، ان کا بنیادی سبب قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری ہے ۔ امت مسلمہ کو باہمی اختلافات اور انتشار کو ختم کرکے قرآن کے پیغامِ وحدت کو اپنانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں