مرکزی مسلم لیگ کی نہال ہاشمی کو گورنر بننے پر مبارکباد

مرکزی مسلم لیگ کی نہال ہاشمی کو گورنر بننے پر مبارکباد

کراچی (این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 امید ہے وہ اس آئینی عہدے کو محض رسمی حیثیت تک محدود رکھنے کے بجائے صوبے کے عوام کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے ۔فیصل ندیم نے کہا کہ توقع ہے گورنر سندھ صوبے میں گڈ گورننس کے فروغ، عوامی مسائل کی نشاندہی اور وفاق و صوبے کے درمیان بہتر رابطے کے لیے اپنی ذمہ داری موثر انداز میں نبھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں